کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے مایوس، حامیوں سے ملاقات نہ کرنے کا اعلان
کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے مایوس، خطاب نہ کرنے کا فیصلہ
ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیارپورٹس کےمطابق واشنگٹن میں کاملا ہیرس کی ٹیم نےالیکشن ہیڈکوارٹرزمیں جمع ہونے والے ڈیمویکٹس کو کاملا ہیرس کے فیصلےسےآگاہ کردیا کہ وہ حامیوں سے خطاب نہیں کریں گی۔
اسی پر وہاں جمع ہونے والے توشرکا واپس لوٹ گئے۔
کاملا ہیرس کےحامی ان کاخطاب سننے کےلیے واشنگٹن کی ہووارڈ یونیورسٹی میں جمع ہوئے تھے۔
کملا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں،۔
جنہیں صدرجوبائیڈن نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے کے بعد اُنہیں صدارتی عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔
کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں تمام امریکیوں کی قیادت کرنے اور سب کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں