“کاملا ہیرس کے آبا ئی گاؤں میں انتخابی جیت کے لیے خصوصی پوجا”
بھارت میں کاملا ہیرس کا آبائی گاؤں ان کی جیت کیلئے دعاگو
ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے آبائی گاؤں (تامل ناڈو، تھولاسیندرا پورم) کے رہائشی منگل کو واشنگٹن سے 8 ہزار میل (13 ہزار کلومیٹر) دور ایک ہندو مندر میں امریکی انتخاب کے دن پوجا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
کاملا ہیرس کے نانا پی وی گو پالن ایک صدی قبل بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع تیروپور کے گاؤں تھولاسیندرا پورم میں پیدا ہوئے تھے۔
کاملا ہیرس کی مرحوم والدہ کی پیدائش بھی بھارت میں ہوئی تھی، وہ 19 سال کی عمر میں کیلیفورنیا میں تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔
پھر بعد میں ان کی شادی جمیکا کے شہری سے ہوئی اور انہوں نے اپنی لڑکی کا نام کاملا (کمل کا پھول) رکھا۔
تھولاسیندرا پورم میں مندر کے قریب ایک چھوٹی سی دکان چلانے والے دیہاتی نے کہا کہ ’منگل کی صبح مندر میں خصوصی پوجا ہوگی اور اگر کاملا ہیرس جیت جاتی ہیں تو یہاں خوب جشن منایا جائے گا۔‘
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں