کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: 136 پولنگ اسٹیشن حساس قرار

کراچی میں کل ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، 136 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس

کراچی ‘ ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہونگے، 136 پولنگ اسٹیشن حساس
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کل ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
جب کہ شہر میں 167 پولنگ اسٹیشن میں سے 136 انتہائی حساس، 26 حساس قرار دیے گئے ہیں۔
یوسی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم 11 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، یو سی 8 ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں قائم تمام 21 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں 7 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس، 5 حساس، 5 نارمل قرار دے دیے گئے ہیں۔
یوسی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں تمام 31 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے۔
کراچی میں کسی بھی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر (ڈی آر او) نے رینجرز کی تعیناتی کی درخواست نہیں کی،۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں