کراچی ضمنی بلدیاتی انتخاب: پولنگ کا آغاز، نتائج کا انتظار

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخاب، 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد ووٹرز کا حق رائے دہی

کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کا آغاز،پولنگ شام5بجے تک جاری رہے گی
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کا دنگل سج گیا ، کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ۔
کراچی میں چار چیئرمین ,دو وائس چیئرمین اور چار کونسلرز کی نشستوں پر پولنگ ہورہی ہے ،۔
کراچی میں 167 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں،136پولنگ سٹیشنزکو انتہائی حساس اور 26 کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔
انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر8سے 10 پولیس اہلکار تعینات ہیں،2لاکھ 95 ہزار 491 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
ڈسٹرکٹ وسطی لیاقت آباد ٹائون کی یوسی سات پر چیئرمین ,گلبرگ ٹائون یو سی پانچ میں وائس چیئرمین کی نشست پر انتخاب ہورہا ہے۔
،ڈسٹرکٹ کورنگی ماڈل ٹائون یوسی سات میں چیئرمین کی نشست پر ,لانڈھی ٹائون یوسی چھ میں وائس چیئرمین کی نشست پر پولنگ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ سائوتھ صدر ٹائون یوسی 13میں چیئرمین کی نشست پر بھی پولنگ جاری، ضلع ملیر یوسی 9 میں چیئرمین کی نشست پر انتخاب جاری ہے۔۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں