محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ برابر کیا، پاکستان کی شاندار جیت
کپتان رضوان نے 6 کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ برابر کردیا
دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ۔
جب کہ میچ کے دوران کپتان محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ برابر کردیا ۔
جب کہ ساتواں کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے وہ عالمی ریکارڈ اپنے نام نہ کرسکے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ۔
اور پوری کینگرو ٹیم کو 35 اوورز میں صرف 163 رنز پر پویلین روانہ کردیا ۔
جس کے بعد شاہینوں نے پراعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 164 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
اوپننگ بلے باز صائم ایوب 71 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عبداللہ شفیق 64 رنز اور بابر اعظم 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
، شاندار باؤلنگ کرنے پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں