وفاقی کابینہ کی خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت

خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت، وفاقی کابینہ کی منظوری

وفاقی کابینہ کی کے پی میں گورنر راج نافذ کرنیکی حمایت
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کےمعاملے پر وفاقی کابینہ کی اکثریت نے گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کردی ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے گورنر راج سے پہلے پیپلز پارٹی ،قومی وطن پارٹی اور اے این پی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت قانون اور اٹارنی جنرل نے وفاقی کابینہ کو اپنی رائے دے دی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا نے خود دو بار وفاق پر چڑھائی کرکے گورنر راج کا جواز پیدا کردیا۔
سر کا ری ملازمین اور مشینری بھی استعمال کی گئی۔
کابینہ اجلاس میں صرف اس ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہوا۔
ا ب سیاسی اتحادیوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر گورنر راج سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں