“پاکستان میں گڈو اور نیلم جہلم پاور پلانٹس کی بندش: 35 ارب روپے کا مالی بحران”
گڈو اور نیلم جہلم پاور پلانٹس کی بندش سے 35 ارب کا نقصان
گڈو اور نیلم جہلم پاور پلانٹس کی بندش سے مجموعی طور پر 35 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیپرا نے گڈو اور نیلم جہلم پاور پلانٹس کی بندش سے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگا لیا۔
دستاویز کے مطابق دونوں پاور پلانٹس کی بندش سے مجموعی طور پر35ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔
،747 میگاواٹ کا گڈوپاور پلانٹ بند ہونے سے صرف ستمبر میں6.4ارب روپے کا نقصان ہوا۔
گڈو پاور پلانٹ کی بندش سے رواں مالی سال کے دوران 18ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب نیلم جہلم پاور پلانٹ سے صرف ستمبر میں 4.9ارب روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
، نیلم جہلم پاور پلانٹس کی بندش کی وجہ سے 18ارب روپے سے زائد کے نقصان کا خدشہ ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں