پاکستان کا بھارت سے مطالبہ: یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کیا جائے
بھارت یاسین ملک کو فوری طور پر رہا کرے، دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سزائے موت کا سامنا کرنے والے یاسین ملک کئی برس سے بھارتی جیل میں قید ہیں۔
پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یاسین ملک کو فوری طورپررہا کیا جائے۔
اسلام آباد میں ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نےمیڈیا کو ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعطم شہبازشریف نے ایران پرحملے کی شدید مذمت کی ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کےدوریاستی حل کا حامی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی بندکرنے کے لیے اقوام عالم کردارادا کرے۔
اسرائیل کی جانب نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نےپاکستان کادورہ کیا، ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں