محکمہ انسداد دہشت گردی نے مستونگ دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا
مستونگ دھماکے کا مقدمہ دہشتگردی دفعات کے تحت درج
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کوئٹہ نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا،۔
جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز (10 اکتوبر) مستونگ میں سول ہسپتال اور گرلز اسکول چوک پر دھماکا ہوا تھا۔
جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) جمعہ کو سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر مستونگ سٹی کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) عبدالفتح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم دہشت گردوں نے دھماکا کر کے ’معصوم بچوں اور عوام کو نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سربراہ رفیق شاہ نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد نوٹ کیا کہ آئی ای ڈی دھماکے میں ’7 سے 8 کلو گرام کا دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ‘ کا استعمال کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں