نیشنل سیونگ سکیم: سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی

حکومت نے نیشنل سیونگ سکیم کے منافع میں 360 بیسس پوائنٹس کی کمی کی

قومی بچت اسکیم کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی
حکومت نے قومی بچت اسکیموں (این ایس ایس) کے مختلف سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 360 بیسس پوائنٹس تک کی کمی کردی جس کا اطلاق 4 نومبر سے ہوگا۔
قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح پر تمام زمروں میں نظر ثانی کی گئی ہے ۔
تاہم پنشنرز، شہدا اور بیواؤں کے لیے بہبود اسکیم میں معمولی کمی کی گئی ہے۔
سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے 1966 میں شروع کی گئی قومی بچت اسکیم میں ابتدائی طور پر اچھی شرکت ریکارڈ کی گئی۔
لیکن تبدیلی اس وقت آئی جب کارپوریٹ اداروں نے خطرے سے پاک منافع کے لیے ان اسکیموں کا فائدہ اٹھانا شروع کیا۔
بعد ازاں جولائی 2020 میں چھوٹے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے کارپوریٹ سرمایہ کاری پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
جس کے نتیجے میں قومی بچت اسکیم کی سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں