“پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی: بلوچستان میں کروڑوں ڈالرز کی چرس برآمد”

“بلوچستان میں بڑی منشیات کی برآمد: 1292 کلو گرام چرس پکڑی گئی”

بلوچستان‘ کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں ڈالرز کی چرس برآمد
کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں ڈالرز مالیت کی چرس برآمد کرلی۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر (بلوچستان) کے علاقے کمب میں اپنے انٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
جس میں بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔
آپریشن کے دوران جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1292 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔
اس سلسلے میں خد شہ ہے کہ یہ منشیات اندرون یا بیرون ملک اسمگلنگ کے لیے چھپا کر رکھی گئی تھی۔
پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 21.6 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں