“عمران خان کی حالت: علیمہ خان کا ذہنی ٹارچر کا انکشاف”
عمران خان پر ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا گیا ۔
لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ہیں۔
یہ بات انہوں ںے عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا،۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں لیکن ان کے جسم سے گوشت کم ہوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا گیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں