فضائی آلودگی: ملتان 2135 اسکور کے ساتھ دیگر شہروں سے آگے نکل گیا
ملتان 2135 اسکور سے فضائی آلودگی میں ٹاپ کر گیا
پاکستان کے سات شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے، ملتان 2135 اسکور سے فضائی آلودگی میں ٹاپ کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق 676 اسکور سے لاہور دوسرے ، 290 اسکور سے پشاور تیسرے اور 245 اسکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے۔
خیبر پختونخوا کا شہر ہری پور 219 اسکور سے پانچویں، 192 اسکور سے راولپنڈی چھٹے اور 106 اسکور سے کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔
لاہور کے اردگرد ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ملتان کے قریب 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے ہفتے اسموگ کی صورت مزید خراب ہوسکتی ہے۔
پنجاب حکومت نے اسموگ کی شدت پر پارکس، تفریح گاہیں اور عجائب گھر 10 دن کے لیے بند کر دیے۔
پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہے گی، خلاف ورزی پر ماحولیاتی قانون کے تحت گرفتاری اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے اینٹی اسموگ کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
باربرداری کے لیے استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں ترپال سے کور کی جائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں