پاسپورٹ فیس میں اضافہ: وفاقی حکومت نے نئی فیس کی شرح کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی،وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا۔
حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں۔
،ای پاسپورٹ (36 صفحات) 5 سال کیلئے نا رمل فیس 3ہزار روپے اور ارجنٹ 15 ہزار روپے ہو گی،۔
75 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کیلئے فیس 15 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے 10 سال کیلئے ہو گی۔
36 صفحات کے ای پاسپورٹ کیلئے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے اور 10 سال کیلئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کیلئے فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔ مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) پاسپورٹ 5 سال 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے، ارجنٹ 7500 روپے، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیلئے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں