لاہور میں سموگ کی روک تھام: مارکیٹس 8 بجے بند ہوں گی
بدترین سموگ، بیرونی سرگرمیوں پر پابندی،مارکیٹ 8بجےبند
آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پرہے، لاہور کا اوسط اے کیو آئی لیول 556 ہے ۔
ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی لیول 1013 ہے، سی ای آر پی آفس میں اے کیو آئی لیول 943 تک پہنچ گیا۔
سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 852 ہے ،عسکری 10 میں اے کیو آئی 526 ہے۔
مال روڈ پر اے کیو آئی لیول 463 امریکی قونصلیٹ میں اے کیو آئی لیول 609ہے۔
پنجاب کے چار ڈویژنز میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔
لاہور میں آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان میں بھی آج سے مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی۔
تمام شاپنگ مالز، دوکانیں، ریسٹورینٹس آج سے رات 8 بجے بند کرنے کی پابند ہیں۔
ریسٹورینٹس کی آوٹ ڈور ڈائننگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی، چاروں ڈویژنز میں آوٹ ڈور فیسٹیولز، کنسرٹس پر ہابندی ہوگی،۔
فارمیسز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، بیکریوں کو استثنی ہوگا،بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز گروسری ایریا کھول سکیں گے۔
فیصلے کا اطلاق 11 نومبر سے 17 نومبر تک رہے گا، سموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں