ای پیمنٹ 2.0 سسٹم: ایف بی آر کا ٹیکس کی ادائیگیوں کا جدید حل

ای پیمنٹ 2.0 سسٹم: ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے لیے آسان اور محفوظ ادائیگی کا نیا طریقہ متعارف کرایا

ایف بی آر کا ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا سسٹم متعارف
وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ٹیکس کے ملکی نظام کو جدید بنانے کے لیے ادائیگیوں کا نیا سسٹم ’ای پیمنٹ 2.0‘ متعارف کرا دیا ہے ۔
جو ایف بی آر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو بہتر بناتے ہوئے محصولات میں جدید ڈیجیٹل حل کے ذریعے اضافہ کیا جا سکے۔
ادائیگیوں کا یہ نیا سسٹم آئرس 2.0 پورٹل میں دستیاب ہے، یہ جدید پلیٹ فارم ہے۔
جو ملک بھر کے ٹیکس دہندگان کے لیے ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی اور ڈی ٹی) عائشہ فاروق نے اسلام آباد میں پی آر اے ایل ہیڈکوارٹرز میں ای پیمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔
یہ جدید نظام انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم اور موبائل بینکنگ کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو بینک اکاؤنٹس سے براہ راست قابل رسائی، محفوظ، موثر اور صارف دوست آن لائن ادائیگیوں کے قابل بناتا ہے۔
جس سے بینک جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں