زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی میں تاخیر: آئی ایم ایف مشن کا صوبوں سے جائزہ

زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کے لئے آئی ایم ایف مشن کی صوبوں سے بات چیت

آئی ایم ایف مشن کی آج صوبائی حکومتی نمائندوں سے ملاقات
المی مالیاتی فنڈ کے مشن کا دورہ پاکستان، آئی ایم ایف مشن آج صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختوانخواہ سمیت صوبوں میں زرعی آمدن پر 45 فیصد تک ٹیکس کے نفاذ کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
چاروں صوبے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئے 31 اکتوبر تک قانون سازی کرنے میں ناکام رہے۔
آئی ایم ایف شرائط کے مطابق چاروں صوبے نیشنل فسکل پیکٹ پر دستخط کر چکے ہیں۔
قانون سازی کیلئے 31اکتوبر ڈیڈ لائن تھی جبکہ زرعی ٹیکس کی وصولی یکم جنوری 2025 سے شیڈول ہے۔
وزارت خزانہ صرف پنجاب کابینہ نے بل کی منظوری دی، کے پی کے نے بھی مسودہ بل تیار کیا۔
سندھ اور بلوچستان نے زرعی آمدن پر ٹیکس سے متعلق کسی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہے۔
آئی ایم ایف مشن کو قانون سازی میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں