امریکی انتخابات: 80 فیصد مسلمانوں نے ٹرمپ اور 78 فیصد یہودیوں نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا

امریکی ووٹنگ رجحانات: مسلمانوں نے ٹرمپ اور یہودیوں نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی

80فیصد مسلمانوں نے ٹرمپ، 78 فیصد یہودیوں نے کملا ہیرس کو ووٹ دیا
امریکی انتخابات میں مایوسی کا شکار ووٹرز ڈیموکریٹس سے ٹرمپ کی طرف مائل ہوئے۔
جس سے پارٹی اور یہودی لابی دونوں کو نقصان ہوا۔
امریکی تھنک ٹینک کی تحقیق کے مطابق 75 سے80 فی صد مسلمانوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیا۔
جبکہ 75 سے 80 فیصد یہودیوں نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی۔
ایک لحاظ سے ڈیموکریٹک پارٹی، امریکا میں یہودیوں کی مضبوط لابی امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی اور یہودی ہار گئے۔
سی این این اور این بی سی کے ایگزٹ پولز کے مطابق 78فی صد یہودی کمیونٹی نےکملاہیرس جبکہ 22فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کیا۔
فاکس نیوز کے ایگزٹ پول میں یہ پتہ چلا ہے کہ 66 فیصد یہودی ووٹروں نے ہیرس کی حمایت کی اور 32فیصد نے ٹرمپ کو ووٹ دیا۔
ایگزٹ پول میں 63 فیصد مسلم ووٹرز نے ہیریس کی حمایت کی جبکہ 32 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی۔
امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق مشی گن میں عرب اور مسلمان امریکی، خاص طور پر ڈیئربورن شہر میں، ڈیموکریٹک پارٹی سے دور ہو گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ہوگئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں