ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ایرانی مندوب سے اہم ملاقات

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی: ایلون مسک اور ایرانی مندوب کی ملاقات

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب سے ملاقات
نئی امریکی حکومت اور ایران کے درمیان برف پگھلنے لگی،۔
نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کےمشیرایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب سے ملاقات ہوئی ہے۔
نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرایلون مسک اور ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کی ملاقات میں امریکا ایران کشیدگی ختم کرنے پرگفتگو ہوئی۔
ملاقات کےدوران ایرانی مندوب نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
امیرسعید ایروانی نے ایلون مسک کو ایران میں کاروباری سرگرمیوں کی بھی دعوت دی۔
،امریکی اخبارکے مطابق ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں