2 ماہ کیلئے آئینی بینچ تشکیل، جسٹس امین الدین خان کو سربراہ مقرر کر دیا گیا

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ: 2 ماہ کیلئے آئینی بینچ تشکیل، جسٹس امین الدین خان سربراہ ہوں گے

2 ماہ کیلئے آئینی بینچ تشکیل، جسٹس امین الدین خان سربراہ ہونگے
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے آج ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ماہ کیلئے 5-7 کی اکثریت سے آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
اور جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔
جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سیکرٹریٹ کے قیام اور رولز بنانے کا اختیار چیئرمین کو دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخصوص مدت کیلئے آئینی بینچ کیلئے ججز کے موقف سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبر عمر ایوب خان نے جوڈیشل کمیشن کے کورم کی نشاندہی کی اور کہا جوڈیشل کمیشن کا ایک رکن موجود نہیں ہے جس پر کمیشن میں ووٹنگ کرائی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں