محسن نقوی کا اعلان: جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں دیں گے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی: اسلام آباد میں جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی

جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم قانون کے پابند ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر سب نے پڑھ لیا۔
اسلام آباد میں کسی کو بھی جلسے، جلوس یا دھرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
24نومبر کے احتجاج کے لیے کسی نے کوئی درخواست نہیں دی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر 100فیصد عملدرآمد کریں گے۔
اس سوال پر کہ حتجاج کو روکنے کی کوشش کے دوران ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کا ذمے دار کون ہا؟
وزیر داخلہ نے کہاکہ ذمے دار وہی ہوں گے۔
جو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرکے آرہے ہیں، ذمے دار وہ ہوں گے جو دھاوا بولنے آرہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں