پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، پی ٹی آئی کی قانونی جنگ

پنجاب میں دفعہ 144: لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا چیلنج، احتجاج کا آئینی حق

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پنجاب بھر میں دفعہ ایک 144 کے نفاذ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت احتجاج کرنا کوئی غیر قانونی اقدام نہیں ہے۔
آئین کے تحت احتجاج کرنے کا حق استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں