تعلیمی ادارے بند: اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں اسکولز اور یونیورسٹیز کی تعطیلات

اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، بہاولپور میں امتحانات ملتوی

اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں آج اور کل ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی کے مطابق ملتوی کیے گئے پرچے اب 2 اور 3 دسمبر کو ہونگے۔
اسلامیہ یونیورسٹی میں آج اور کل کلاسیں معمول کے مطابق ہوں گی۔
گزشتہ روز جڑواں شہروں میں میٹرو بس، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند رہی۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی معطل تھی جبکہ پمز سے بارہ کہو تک گرین لائن سروس بھی بند رکھی گئی۔
قافلوں کی اسلام آباد کی جانب پیش قدمی جاری ہے، کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں