حریم فاروق کا بیان: ہمارے معاشرے میں دوسری شادی معمول بن چکی ہے
دوسری شادی کرنا معاشرے میں معمول بن چکا، حریم فاروق
مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں کاروباری شخص کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دھوکے سے دوسری شادی کرنا معمول بن چکا۔
حریم فاروق نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں ’بسمل‘ میں اپنے کردار سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی پروڈیوس کردہ فلم ’مینگو جٹ‘ شوٹنگ کے مراحل میں ہے۔
، جس میں ان کے ساتھ فیصل قریشی اور شمعون عباسی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فلم کے ہدایت کار ابو علیحہ نے انہیں فلم میں کام کی پیشکش کی تھی۔
لیکن جب انہوں نے کہانی پڑھی تو فلم کو پروڈیوس کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔
حریم فاروق نے ایک بار پھر اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر جیسی ٹیلنٹڈ اداکارہ کو متعارف کرایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں