“سندھ ہائیکورٹ میں ججز نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کر لی”
سندھ ہائیکورٹ: ججز کی آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے قیام کے بعد دیگر ججز نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی۔
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے قیام کے بعد دیگر ججز نے آئینی درخواستوں کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔
منگل کے روز ہائیکورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملے پر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ۔
اور متعلقہ وکیل نے کہا کہ میرا کیس آرٹیکل (2)199 کے تحت آتا ہے۔
اس موقع پرجسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ صوبائی حکومت یا وفاق کوکارروائی سے روکنے سے متعلق درخواستیں آئینی بینچ سنے گا۔
، آپ جسٹس کے کے آغا سے اجازت لے لیں۔
عدالت نے کہا کہ ہم مشروط طور پر اجازت دے رہے ہیں، پہلے آفس طے کرےگا یہ ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ سنے گا۔
بعد ازاں عدالت نے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں