“لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، پی ٹی آئی احتجاج کا اثر”
پی ٹی آئی احتجاج: لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، پمپس بند ہونے کا خدشہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث شاہراہوں اور موٹرویز کی بندش کے باعث پیٹرول کی سپلائی متاثر ہونے سے پمپس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت آگاہ کیا ہےکہ لاہور ریجن میں صرف ایک دن کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔
سپلائی بحال نہ ہوئی تو پیٹرول پمپس بند ہو جائیں گے۔
پیٹرول پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات ملک جہانزیب نے کہا کہ لاہور ریجن میں پیٹرول کی یومیہ ضرورت ایک کروڑ 30 لاکھ لیٹرز ہے۔
گزشتہ 4 روز سے سپلائی نہیں آئی جس کے باعث بیشتر پیٹرول پمپس نے اپنے ذخیرہ کیے گئے ذخائر استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اگلے ایک سے 2 روز میں سپلائی بحال نا ہوئی تو اکثر پیٹرول پمپس مکمل طور پر بند ہو جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں