ایئر کراچی: کراچی کی نئی ایئرلائن کی رجسٹریشن مکمل، جلد آغاز متوقع

کراچی کی تاجر برادری نے ایئر کراچی کے نام سے نئی ایئرلائن شروع کرنے کا اعلان

تاجروں کا جلد نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ متعارف کرانے کا اعلان
کراچی کی تاجر برادری نے نئی ایئر لائن لانے کا اعلان کردیا،۔
ایئر کراچی کے نام سے نئی ایئر لائن جلد متعارف کروائی جائے گی۔
معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ نئی ایئرلائن کے نام ایئر کراچی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کرلیا ہے۔
جبکہ ایئرلائن کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو ایئر کراچی کا چیف آپریٹنگ افسر (سی او او) مقرر کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں ایئر لائن کے لیے 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایئر کراچی میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل اور حمزہ تابانی شراکت دار ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں