“علی امین گنڈاپور کا نام بھگوڑا ہونا چاہیے: عطا اللّٰہ تارڑ

“علی امین گنڈاپور کے فرار پر عطا تارڑ کا تبصرہ، نام بھگوڑا قرار دینے کا مطالبہ”

علی امین گنڈاپور کا نام بھگوڑا ہونا چاہیے، عطا تارڑ
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا نام بھگوڑا ہونا چاہیے۔
علی امین گنڈاپور دوسری بار بھاگے ہیں۔ یہ فائنل کال نہیں مس کال تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ایک گاڑی میں فرارہوئے۔
پی ٹی آئی کا اسلام آباد کو ٹیک اوور کرنے کا پلان تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اہم عہدوں پر تعینات سرکاری شخصیات کو نشانہ بنانے کا پلان تھا۔
کنٹینر کو اس لیے آگ لگائی گئی کیونکہ اس میں اہم معلومات تھیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ڈی چوک سے سیونتھ ایونیو تک ہوکر آیا ہوں، پی ٹی آئی والے دم دبا کر بھاگے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں