تحریک فساد کی کالز کو مسترد کرنے پر عظمیٰ بخاری کا بیان
عوام نے تحریک فساد کی ہر کال کو مسترد کیا، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک فساد کی طرف سے 5 مختلف کالز دی گئیں۔
لیکن پنجاب کے لوگ تحریک فسادکی کسی کال میں شامل نہیں ہوئے ۔
اور پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں نے ہر طرح کی کالز کو مسترد کیا۔
بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر دوڑتے اور فرارہوتےعالمی ریکارڈ بنتے دیکھا۔
دنیا کی کوئی تاریخ میں انقلاب اس طرح نہیں بھاگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور کی محنت پر ہی پنجاب کے لوگ فساد کی کال کو مسترد کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے بشریٰ بی بی ملک بچانے نکلی ہیں۔
اب تو پوری پارٹی بتا چکی بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی پر جلسے کی اجازت دے دی تھی۔
لیکن بشریٰ بی بی نے سنگجانی پر جلسے کو ویٹو کردیا، اب بھی کوئی سمجھا دے بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ۔
گھریلو خاتون 3 دن تک کنٹینر پر دندناتی رہیں اور مشکل وقت میں علی امین گنڈاپور کو کہا تم آگے جاؤ میں پیچھے آتی ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں