ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال، کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں جلد شروع ہوں گی
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی
پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شرو ہوگئی ہے۔
آج سے کاروباری اور کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا جبکہ 3 جی سروسز پر انٹر نیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔
کچھ علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ سروس بھی متاثر رہا۔
دوسری جانب شہر کے تمام داخلی و خارجی راستےبھی کھول دیے گئے ہیں۔
موٹرویز بھی کھولنا شروع ہو گئی ہیں، ایم 2 لاہور تا اسلام آباد کو کھول دیا گیا، ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی کھل گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں