نیٹ میٹرنگ کو ونٹر پیکیج سے نکالنا: کاروباری حلقوں کی حکومت پر تنقید
نیٹ میٹرنگ کو ونٹر پیکیج سے نکالنے پر حکومت کو تنقید کا سامنا
کاروباری اور صنعتی گروپس نے بجلی کے نیٹ میٹر لگوانے والے صارفین کو ونٹر پیکیج سے محروم کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کو ونٹر پیکیج کے اثرات کراچی کے شہریوں تک منتقل کرنے کا پابند کیا جائے۔
صارفین بجلی کے لیے سہ ماہی ونٹر پیکیج کے حوالے سے منعقدہ عوامی سماعت کے دوران کاروباری نمائندوں نے بلنگ کی بنیاد پر کم نرخوں کے اطلاق پر بھی سوالات اٹھادیے۔
جس کا مطلب ہے کہ صارفین کو فائدہ پہنچائے بغیر تقریباً 20 دن پہلے ہی گزر چکے ہیں۔
تاہم پاور ڈویژن کے افسر نے انوکھا موقف اپنایا کہ ونٹر پیکیج کئی ہفتوں سے اخباروں میں آرہا تھا ۔
جس کے باعث صارفین کو اندزاہ تھا کہ کیا آنے والا ہے، ۔
جس کی وجہ سے انہوں باضابطہ منظوری اور نوٹیفیکیشن کے اجرا سے قبل ہی اس حساب سے اپنی کھپت کے طریقہ کار کو ترتیب دیا ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں