چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا فیصلہ جمعے کو، پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف مضبوط
چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا فیصلہ جمعے کو ہو گا، آئی سی سی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق رواں ہفتے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا فیصلہ ہو جائے گا۔
عالمی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے جمعے کو آئی سی سی اجلاس میں اس حوالے سے بات کی جائے گی ۔
تاہم ترجمان نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہونی ہے جبکہ انڈیا پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے۔
انڈیا کے انکار کے بعد سے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے طرح طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان میں ہی کروانے کے فیصلے پر کھڑا ہے۔
اور انڈیا کے میچز کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز کو مسترد کر چکا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں