‘بسمل’ کی شوٹنگ کے دوران چنبل کا شکار ہو گئیں”: “حریم فاروق کا انکشاف

“حریم فاروق نے بتایا: ‘بسمل’ کی شوٹنگ کے دوران چنبل کی بیماری کا سامنا”

’بسمل‘ کی شوٹنگ کے دوران ’چنبل‘ کا شکار ہوئی، حریم فاروق
مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں خوبرو، لالچی اور امیر شخص کی دوسری بیوی معصومہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہونے کے بعد انہیں ’چنبل‘ نامی جلد کی بیماری ہوگئی تھی۔
’بسمل‘ میں حریم فاروق کے کردار کو کافی سراہا جا رہا ہے، انہوں نے ڈرامے میں امیر شخص نعمان اعجاز کی کم عمر، خوبرو اور لالچی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مذکورہ ڈرامے میں اپنے کردار اور خود پر کی جانے والی تنقید پر بھی بات کی۔
انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں حریم فاروق نے کہا کہ درحقیقت پاکستان میں فلم انڈسٹری ہے ہی نہیں۔
، جس کی وجہ سے وہی اداکار بڑے پردے پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کرتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں