بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ

جناح ہائوس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت خارج

عمران خان کی ضمانت خارج کرنیکا تحریری فیصلہ جاری
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کے مقدمے میں سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قصور وار ہیں عدالت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیںہیں۔
وہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور اپنے جماعت کے بانی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنے کا سوچ نہیں سکتی ۔پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے۔
،مظاہرین نے صرف فوجی تنصیبا ت،سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے۔
،کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہنچایا گیا، پراسکیوشن کے مطابق سازش درخواست گزار کی زمان پارک رہائش گاہ سے رچائی گئی۔
جس کے نتیجے میں جرم رونما ہوا ،عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں