پہلا ٹی ٹوینٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی

آسٹریلیا کی پاکستان کو 29 رنز سے شکست، پہلا ٹی ٹوینٹی پاکستان کے نام ناکام

پہلا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی
آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دیدی ۔
بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کا استعمال کرتے ہوئے میچ کو 7 اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔
جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔
پاکستان نے 7 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 64رنزبنائے۔
جس میں عباس آفریدی اور حسیب اللہ کی کارکردگی کچھ قابل ذکر رہی ۔
جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور کپتان محمد رضوان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔
لیکن کپتان صفر پر پولین لوٹ گئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
بابراعظم 3 ، عثمان خان 4 ، سلمان آغا 4 بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ عرفان خان صفر پر آوٹ ہوئے ۔
حسیب اللہ پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے ڈبل فگر میں داخلہ حاصل کیا اور 12 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔
آسٹریلیا کی جانگ سے گلین میکسویل نے پاکستانی باولرز کی خوب دھنائی کی اور 43 رنز کی اننگ کی مدد سے ٹیم کو 94 رنز کا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ مارکس سٹونس نے 21 رنز بنائے ۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 7 اوورز میں 94 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں