آئینی بینچ کی درخواستیں مسترد، کئی درخواست گزاروں پر جرمانے عائد

آئینی بینچ نے کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ مسترد کردیں، ماحولیاتی آلودگی پر اہم فیصلے

آئینی بینچ نے کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں
سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی پہلی عدالتی کارروائی کے دوران سابق چیف جسٹس، انتخابات 2024 اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دور کی قانون سازی سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں جب کہ کئی درخواست گزاروں پر جرمانے بھی عائد کردیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق درخواست کی سماعت کیا۔
بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھیں۔
بینچ نے قرار دیا کہ ملک میں ہر جگہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں۔
جسٹس نسیم حسن شاہ کو خط میں لکھا گیا تھا کہ اسلام آباد کو صنعتی زون بنایا جا رہا ہے،۔
ماحولیاتی آلودگی صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ گاڑیوں کا دھواں ماحولیاتی آلودگی کی بڑی وجہ ہے۔
، کیا دھویں کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے؟ پنجاب کی حالت دیکھیں سب کے سامنے ہے۔
، اسلام آباد میں بھی چند روز قبل ایسے ہی حالات تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں