انسداد بجلی چوری مہم: ستمبر 2023 سے 132 ارب روپے وصول، 141 گرفتاریوں کا آغاز
انسداد بجلی چوری مہم 132 ارب سے زائد رقم وصول
ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومتی ثمرات نظر آنے لگے۔
بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان میں ستمبر 2023 سے لیکر اب تک 132 ارب سے زائد رقم وصول کی گئی۔
87029 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 1 ارب اور 9 کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی،۔
گزشتہ ہفتے کے دوران 141 بجلی چور گرفتار کیے گئے۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں