بجلی سہولت پیکج 6 ماہ کا دینا تھا، مگر آئی ایم ایف نے 3 ماہ پر اتفاق کیا”: “وزیر توانائی اویس لغاری کا بیان
بجلی سہولت پیکج 6 ماہ کا دینا تھا،آئی ایم ایف نے 3 ماہ پرآمادگی ظاہرکی: وزیرتوانائی
وزیر توانائی اویس لغاری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ زراعت پر بھی اب 45 فیصد کا ٹیکس لگ گیاہے۔
اب ہم بھی ٹیکس میں حصہ ڈالیں گے، مہنگا سستا مال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔
بجلی کی پیداواری کمپنیوں سے لاگت پر مذاکرات کاآغازکیا ہے۔
معاہدوں پرقائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔
آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کی ہے ، 5کے معاہدے ختم ہو چکے ہیں،11سے بات چیت جاری ہے،۔
وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکاہے۔
آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزیدسستی ہوگی۔
بجلی سہولت پیکج6 ماہ کا دینا تھا،آئی ایم ایف نے3ماہ پرآمادگی ظاہرکی، آئندہ پاکستان میں ایسی کوئی آئی پی پیزنہیں لگیں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں