“روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیان: ڈونلڈ ٹرمپ ذہین اور تجربہ کار سیاستدان ہیں”

“ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہین اور تجربہ کار سیاستدان قرار دینے پر روسی صدر کا تبصرہ”

ڈونلڈ ٹرمپ ذہین اور تجربہ کار سیاستدان ہیں، روسی صدر
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہین اور تجربہ کار سیاستدان قرار دے دیا۔
قازقستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ذہین اور تجربہ کار سیاست دان ہیں۔
جو یوکرین جنگ سمیت دیگر مسائل کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ بائیڈن نے یوکرین کو روس میں فوجی اہداف پر حملوں کی اجازت دے کر جنگ کو بڑھایا۔
جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملوں کے بعد ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لیے سنگین صورتحال پر قابو پالیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں