“پاکستان میں گیس کے 35 فیصد نئے ذخائر کی فروخت کی منظوری”

“حکومت نے گیس کے نئے ذخائر کا 35 فیصد نجی کمپنیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ”

گیس کے 35 فیصد نئے ذخائر کی فروخت کی منظوری
ملک میں گیس کے نئے دریافت ہونے والے ذخائر کا ایک تہائی حصہ نجی کمپنیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے دوران کمیٹی نے سرکاری ملکیت والی گیس کمپنیوں کی جانب سے تقریباً ایک سال کی مزاحمت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔
کمیٹی نے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنیوں کے لیکویڈیٹی چیلنجز کو کم کرنے اور آف شور ایکسپلوریشن میں 4 سے 5 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بولی کے ذریعے نئے دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر کا 35 فیصد تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے گیس ذخائر کی 35 فیصد مقدار فروخت کرنے کی تجویز اب قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔
کمیٹی کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس تجویز میں پہلے سال کے لیے 10 کروڑ معیاری کیوبک فٹ یومیہ کی حد شامل تھی ، جس کے بعد سالانہ جائزہ لیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں