“پاکستان کی حکومت ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر اور رابطوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم، وزیر خزانہ کا بیان”
حکومت رابطے کو بڑھانے اور ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے ، وزیر خزانہ
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت رابطے کو بڑھانے اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے پُرعزم ہے ۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت اسپیکٹرم کےاجراپرمشاورتی کمیٹی کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے شرکت کی۔
چیئرمین پی ٹی اے، سیکریٹری وزارت آئی ٹی، سیکریٹری وزارت قانون اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈبینڈخدمات کی بہتری کیلئےاقدامات کاجائزہ لیا گیا۔
پی پی آر اے قواعد کےتحت مقرر کردہ امریکی مشاورتی فرم نیرہ کیجانب سےپیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے فرم کوپاکستان کی مارکیٹ کا جائزہ لینےاور اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی ۔
ہدایت جاری کردی ہےآئندہ سال اپریل تک اسپیکٹرم کی کامیاب نیلامی کیلئے روڈمیپ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں