اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے :عظمیٰ بخاری
لاشوں کی سیاست عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے : عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے۔
لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔
ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہر مہینے وفاق پر چڑھائی کرے گا ؟
ایک وزیراعلیٰ سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کریگا؟
اگر ایک وزیراعلیٰ کے عدالت میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی؟
صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ جو پیسہ صوبے کی عوام کے فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے۔
وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہورہا، عدالت کو علی امین سے ان پیسوں کا بھی حساب لینا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں