مریم نواز کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی وضاحت

مریم نواز نے صحت سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کی تردید کی

صحت سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں، مریم نواز
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی صحت سے متعلق افواہوں کی وضاحت کردی۔
لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میری صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔
واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے کینسر نہیں ہے بلکہ پیرا تھائیراڈ کا مسئلہ ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ میری صحت اور علاج کے بارے میں وی لاگز بنائے جارہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
مجھ سے پوچھا جا رہا ہے کہ علاج پاکستان میں کیوں نہیں کروایا۔
میں بتانا چاہتی ہوں کہ میرا علاج پاکستان میں ہی ہوتا ہے۔
تاہم پیرا تھائیرائڈ کی بیماری کا علاج دنیا میں صرف دو ممالک امریکا اور سوئٹرزلینڈ میں ہوتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں