“پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی افغان شہریوں کے حوالے سے اہم بات”
تمام غیر ملکی ہمارے معاملات سے دور رہیں، ترجمان دفتر خارجہ
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے خبردار کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے احتجاج سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
تمام غیرملکی کو کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے۔
تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں