“پاک ایران سرحدی پوائنٹس کی بندش پر تاجروں کا احتجاج، شٹر ڈاؤن ہڑتال”

“پاک ایران سرحدی پوائنٹس کی بندش: تاجر برادری کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ذریعے احتجاج”

پاک‘ ایران سرحدی پوائنٹس کی بندش پر تاجروں کا احتجاج
رخشان اور مکران ڈویژن کے مختلف سرحدی ٹاؤنز میں سرحدی تجارت پر پابندیوں اور پاکستان۔ایران سرحد کے ساتھ سرحدی پوائنٹس کی بندش کے خلاف احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
اس بندش سے پاکستان میں ایرانی پیٹرولیم مصنوعات اور سامان کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
جس سے بڑے پیمانے پر بےامنی پھیلی اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔
رخشان اور مکران سرحدی تجارتی اتحاد نے سرحدی تجارت میں تین روزہ ہفتہ وار تعطل اور تیل کی نقل و حمل پر پابندیوں کے خلاف احتجاج کے لیے واشک، پنجگور، نوکنڈی اور دیگر سرحدی علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن کی کال دی تھی۔
ہڑتال کے دوران ان سرحدی ٹاؤنز میں بازار، ہوٹل، بینک اور دیگر کاروبار بند رہے۔
، جس سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں