“پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں معمولی تبدیلی”

“بین الاقوامی قیمتوں میں معمولی تبدیلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی”

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا امکان
بین الاقوامی قیمتوں میں معمولی تبدیلی اور روپے کی قدر میں کسی حد تک بہتری کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہنے کا امکان ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی اوسط قیمتوں میں گزشتہ پندرہ دن میں بین الاقوامی مارکیٹ میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر درآمدی پریمیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ شرح تبادلہ روپے کے حق میں قدرے بڑھ گئی۔
نتیجتاً 28 نومبر تک کے تازہ ترین حسابات میں ماہ کے آخری دو دنوں میں بین الاقوامی قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
اوگرا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ قیمت کا فرق اتنا کم ہے کہ اسے اندرون ملک فریٹ ایکوئیلائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) کے اندر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
، اس طریقہ کار کا مقصد ملک بھر میں یکساں قیمتوں کا اطلاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی صورت میں، قیمتوں میں اضافہ 3 روپے فی لیٹر سے کم ہونے کی توقع ہے۔‘

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں