پُرامن احتجاج کا حق، علی امین گنڈاپور کا میڈیا سے گفتگو میں عزم
پُرامن احتجاج کا ہمیں حق ہے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کا ہمیں حق ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے لئے اسلام آباد جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج اور جلسے کے لئے ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے، حکمت عملی ابھی بتا نہیں سکتا، لیکن زبردست ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج کا ہمیں حق ہے، ہم پُرامن احتجاج کرتے ہیں۔
، ہمارا راستہ روکا جاتا ہے، وفاقی حکومت ہم پر تشدد، ربڑ بلٹ کا استعمال کرتے ہیں، خندقیں کھودتے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ اگر ایسا کرتے ہیں تو ہم بھی عادی ہوچکے ہیں۔
عدالت میں جو چیز چل رہی ہے اس پر بات نہیں کرتا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں