سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسٰی کے خلاف نظرِ ثانی درخواست خارج، جسٹس مسرت ہلالی کا اہم بیان
قاضی فائزعیسٰی کی جان اب چھوڑ دیں، جسٹس مسرت ہلالی
آئینی بینچ نےسپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف دائر نظرِ ثانی درخواست خارج کردی۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار وکیل حنیف راہی نے نکتہ اٹھایا کہ کوئی بھی شخص براہ راست چیف جسٹس تعینات نہیں ہوسکتا۔
پہلے بطور جج تعیناتی ہوتی پے پھر چیف جسٹس بنایا جاتا ہے۔
وزیراعلٰی بلوچستان نے قاضی فائز عیسٰی کی تعیناتی کی سمری بھی نہیں بھیجی تھی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے نظرثانی میں دوبارہ اصل کیس نہیں کھول سکتے۔
عدالتی فیصلوں کے خلاف یہ کوئی اپیلیٹ بینچ نہیں ہے۔
وکیل نے کہا سپریم کورٹ نے بھٹو کیس بھی چالیس سال بعد سنا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا کیا آپ کیس دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں۔
جسٹس امین الدین نے پوچھا قانون بتائیں کہ وزیراعلٰی کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں