“تاریخ کی سب بڑی منشیات پکڑی گئی، 62 ممالک کی مشترکہ کامیابی”
62 ممالک کا آپریشن؛ تاریخ کی سب بڑی منشیات پکڑی گئی
کولمبیا کی قیادت میں 62 ممالک کے 2 ہفتوں پر مشتمل منشیات فروشوں کے خلاف کومبنگ آپریشن میں اب تک کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمیبیا بحریہ کی انسداد منشیات ادارے کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس منشیات کو 6 نیم آندوزوں میں چھپایا گیا تھا۔
یہ آبدوزیں بالکل نئے راستے کے ذریعے منشیات کی اتنی کھیپ کو لے کر جارہی تھیں۔
اس آپریشن کی سب سے بڑی کامیابی اس نئے روٹ کو ڈھونڈ نکالنا ہے۔
کوکین کی آسٹریلیا اسمگلنگ کرنے کے لیے پیسیفک اوشن میں جنوب مغربی کلیپیٹرن جزیرے کا روٹ استعمال کیا جارہا تھا۔
یہ آبدوزیں آدھی پانی کے اندر اور آدھی باہر ہوتی ہیں۔
انھیں کھلے سمندر میں پکڑنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے لیکن 62 ممالک کے تعاون سے یہ مہم سر کرلی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں