“تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے منافع بڑھانے کے لیے 4.78 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کیا”
تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل کامنافع بڑھانے کا مطالبہ
تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے اپنا منافع بڑھانے کے لیے ڈی جی آئل اور وزارت پٹرولیم کو خط لکھ دیا۔
کمپنیوں کا مارجن 4 روپے 78 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔
خط کے مطابق اوگرا کا تجویز کردہ ایک روپے 35 پیسے مارجن ناکافی ہے،
کمپنیوں کی مارجن میں 4روپے 78پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
او سی اے سی کے مطابق او ایم سی مارجن 7.87روپے سے بڑھا کر 12.65 روپے کیا جائے۔
، موجودہ مارجن میں 20دن کا اسٹاک برقرار رکھنا مشکل ہے۔
بھاری ٹرن اوور،ٹیکسز اور نقصانات پورا کرنے کیلئے اضافہ ناگزیر ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اوگرا نے او ایم سی مارجن میں 1.35 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔
اضافے میں 50 پیسے پیٹرول پمپوں کی ڈیجٹیلائزیشن کاسٹ بھی شامل ہے۔
فنانسنگ کاسٹ بڑھنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے نقصان ہورہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں